Sunday, December 25, 2016

ہر قسم کے درد کا علاج اب چند منٹوں کی بات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ دسمبر2016)آج کل ہر دوسرا شخص جسم کے کسی نہ کسی اعضاءکے درد میں شکایت کرتا نظر آتا ہے. کوئی سر درد سے پریشان ہے، کوئی گھٹنوں کے درد کا شکار ہے،اکثر لوگ کمر درد کی شکایت کرتے ہیں ، غرض ہر کوئی کسی نہ کسی درد سے پریشان ہے.

لیکن اب ان تمام درد کو دور بھگانے کا وقت آگیا ہے .ان تمام قسم کے درد کا علاج آپ کے اپنے گھر میں ہی موجود ہے، جی ہاں گھر میں موجود کھانے کی اشیاءکی ذریعے آپ ان تمام قسم کے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں.

ذیل چند گھریلوں ٹوٹکے بیان کئے جارہے ہیں جن کے ذریعے آپ کو مختلف اعضاءکے درد سے نجات حاصل کرسکتے ہیں.

سر دردکا ٹوٹکا

اگر آپ سر کے درد کا شکار ہیں تو سوکھے ادرک کو پانی کے ساتھ پیش کے اس کا پیسٹ بنا لیں اور چند منٹوں کے لیے اپنے ماتھے پر لگا لیں.اس پیسٹ کو لگانے کے بعد تھوڑی جلن محسوس ہوگی لیکن سردرد سے آپ کو فوری آرام مل جائے گا.

گلے خراب کا ٹوٹکا

جب گلے میں خارش ہو یا گلا بہت زیادہ خراب ہو تو اس کے نہایت آسان ٹوٹکا یہ ہے کہ آپ ایک گلاس گرم دودھ لیں اور اس میں ایک چوٹکی ہلدی، تھوڑا سا ادرک کا رس اور چٹکی بھر کالی مرچ دودھ میں ملا لیں اور پی لیں. اس ٹوٹکے سے گلے کو تقویت ملے گی .

اس کے علاوہ ایک کپ گرم دودھ میں دو سے تین چمچے سیب کا سرکہ اور شہد ملا کے پینے سے بھی گلے میں درد سے نجات حاصل کیا جا سکتا ہے

جوڑوں کے درد کا ٹوٹکا

جوڑوںکے درکی شکایت عموماً ان افراد کو زیادہو تی ہے، جن میں وٹامن ڈی کی کمی پائی جاتی ہے.جوڑوں کے درد کے شکار افراد روز دس سے پندرہ منٹ کے لیے چہل قدمی کیا کریں .

اس کے علاوہ مچھلی جوڑوں کے درد کے لیے بے حد مفید ہے لہذا جوڑوں کے درد والے افراد ہفتے میں دو بار مچھلی ضرور کھایا کریں.

کان کے درد کاٹوٹکا

اکثر لوگ کان کے درد کی بھی شکایت کرتے ہیں.کان میں درد ہونے کی کوئی خاص وجہ نہیں ہوتی . جب اکثر اوقات کان میں پانی وغیرہ چلا جائے تو کان میں درد ہونا شروع ہوجاتا ہے.

کان میں درد ہونے کی صورت میں سرسوں کا تیل گرم کرکے اس کے قطرے کان میں ڈالنے سے کان کے درد میں سکون فراہم کرتا ہے.

کمر درد کا ٹوٹکا

آج کل ہر دوسرا شخص ہی کمر درد کا شکار نظر آتا ہے اورکمر درد کی شکایت عموماً بڑی عمر کے افراد میں ہوتی ہے لیکن آج کل نوجوان بھی کمر درد کا شکار ہوگئے ہیں.

کمر درد کا علاج بھی گھریلو ٹوٹکوں سے ممکن ہے، جو افراد کمر کے درد سے پریشان ہیں ان کو چاہئیے کہ وہ آٹھ سے دس عدد تلسی کے پتے لے لیں اور ان کو ابال لیںیہاں تک کہ اس کا پانی آدھا رہ جائے ،اب اس پانی کو دن میں دو سے تین بار پیئں .

شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے

شہد آپ کے کھانوں کی مٹھاس بڑھانے کے کام تو آتا ہی ہے مگر صحت کے لحاظ سے بھی انتہائی مفید ہے. ہوسکتا ہے آپ کو معلوم نہ ہو مگر شہد جسم کو صحت مند رکھنے اور جلد کو جگمگانے کے لیے بھی بہترین چیز ہے. اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں جن سے ہوسکتا ہے آپ واقف نہ ہو. کھانسی پر قابو پانا یہ قدرتی مٹھاس کھانسی پر قابو پانے کے لیے کسی روایتی سیرپ جتنا ہی موثر ثابت ہوتا ہے جس کی وجہ ممکنہ طور پر یہ ہے کہ مسکن دوا جیسا ہی کام کرتا ہے جو گلے میں ایک تہہ قائم کرکے اس خارش سے ریلیف دیتا ہے جو کھانسی کا باعث بنتی ہے. رات کو سونے سے قبل 2 چائے کے چمچ شہد کا استعمال رات کو کھانسی سے ریلیف اور سونے میں مدد دیتا ہے. کولیسٹرول کو بہتر بنائے ایک طبی تحقیق کے مطابق 25 ملی لیٹر پانی کو 75 گرام قدرتی شہد کے ساتھ ملا کر 15 روز تک استعمال کیا جائے تو اس سے صحت کے لیے نقصان دہ سمجھے جانے والے ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے جبکہ صحت کے لیے بہتر کولیسٹرول کی سطح بڑھتی ہے. جلد کی نمی بحال کرے شہد قدرتی موئسچرائزر بھی ہے کیونکہ اس میں شامل شوگر مالیکیول جلد میں پانی کو برقرار رکھتے ہیں. طبی ماہرین کے مطابق شہد جلد پر ایسی تہہ بنادیتا ہے جو پانی کو روک کر نمی کو بڑھا دیتا ہے. کیل مہاسوں سے نجات دلائے شہد کی جراثیم کش خوبیاں چہرے پر دانے کی سوجن کی روک تھام کرسکتی ہیں. ماہرین کا کہنا ہے کہ شہد اور جائفل کی یکساں مقدار کو مکس کرکے دانوں یا مہاسے پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر دھو لیں اس کے پہلی یا کئی بار استعمال سے وہ ختم ہوجائے گا. گلے کی تکلیف میں راحت کھانسی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہد ایک ایسے جراثیم کش محلول کا کام بھی سرانجام دیتا ہے جو گلے کی تکلیف میں فائدہ پہنچا سکتا ہے. آدھا کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ چھیلی ہوئی ادرک، ایک یا دو لیموں کا عرق اور ایک چائے کا چمچ شہد کا مکس کریں. اس مکسچر سے غرارے کرنا گلے کی تکلیف میں کمی لاسکتا ہے. جلے ہوئے زخموں کو ٹھیک کرنے کے لیے مددگار ایک تحقیق کے مطابق جلنے کے زخم شہد سے زیادہ تیزی سے ٹھیک ہوتے ہیں اور ان میں سوجن بھی کم ہوتی ہے. لو بلڈ شوگر کو ٹھیک کرے ہنی پاﺅڈر گلوکوز لیول کو لیول کو بڑھانے اور مستحکم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے.
ایک تھقیق کے مطابق خون میں گلوکوز کی کمی کے مریض اگر شہد کا استعمال کریں تو ان کے لو بلڈ شوگر لیول میں اضافہ ہوسکتا ہے. سر کی خشکی کو دور کرے شہد سے بال دھونا سر کی خشکی سے نجات دلا سکتا ہے، شہد کے استعمال سے سر کی نمی بحال ہوتی ہے جس سے خشکی کا امکان کم ہوجاتا ہے. سر کی خشکی سے نجات کے لیے پتلے شہد کو ہلکے سے گرم پانی میں مکس کریں اور پھر سر پر اس کی دو سے تین منٹ تک مالش کریں. باڈی واش شہد آپ کی خشک جلد کی نمی بحال اور بیکٹریا کو ختم کرتا ہے جو کیل مہاسوں یا جسمانی بو کا باعث بنتے ہیں. اس کو باڈی واش کے طور پر استعمال کرنے کے لیے دو چائے کے چمچ شہد کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں ملا کر استعمال کریں...

بالوں پر بغیر کچھ لگائے سفید بال پھر سے کالے سیاہ کرنے کا آسان ترین آزمودہ قدرتی نسخ

لندن(روزنامہ اوصاف)ہر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ اگر بال سفید ہوجائیں تو پھر انہیں سیاہ نہیں کیا جاسکتا اور اس لئے لوگ مختلف طرح کے ہیئرکلر استعمال کرتے ہیں
لیکن آج ہم آپ کو سفید بالوں کو دوبارہ کالا کرنے کا آسان ترین نسخہ بتاتے ہیں۔ اجزاء فلیکس سیڈ آئل (السی کا تیل)200گرام لیموں چار عدد لہسن کی تین توڑیاں شہد ایک کلو بنانے کا طریقہ لیموں کا رس اورلہسن کو اچھی طرح پیس لیں،اسکے بعد فلیکس سیڈ اور شہد ڈالیں اور پھر پیس لیں۔اس مرکب کو کسی جار میں ڈال کر اچھی طرح بند کردیں اور مکسچر کو فریج میں رکھ دیں۔ہر کھانے سے 30 منٹ قبل ایک بڑا چمچ مکسچر کاکھائیں اور ہمیشہ لکڑی یا پلاسٹک کا چمچ استعمال کریں۔یہ جادوئی مکسچر دن میں تین بار استعمال کرنے سے نہ صرف بال مضبوط ہوکر سیاہ ہونے لگیں گے بلکہ اس سے صحت بھی اچھی رہے گی۔

منہ دھونا ہمارے روزمرہ معمول کا لازمی حصہ ہے

لندن (قدرت روزنامہ24-دسمبر-2016) منہ دھونا ہمارے روزمرہ معمول کا لازمی حصہ ہے، لیکن ہم نے کبھی اس بات پر غور نہیں کیا کہ روزانہ کتنیبار منہ دھونا چاہیے. یہ سوال اس لئے اہم ہے کہ بار بار منہ دھونا ہماری توقع کے برعکس نتائج پیدا کر سکتا ہے اور ہم صاف شفاف جلد کی بجائے خشک اور کھردری جلد کی پریشانی میں مبتلا ہوسکتے ہیں. جریدے بزنس انسائیڈر نے اس موضوع پر ماہر جلد ڈاکٹر ٹیرنس کینی سے بات کی تاکہ یہ پتہ چلایا جاسکے کہ ہمیں روزانہ کتنی بار منہ دھونے کی ضرورت ہوتی ہے . ڈاکٹر ٹیرنس کا کہنا ہے کہ آپ کو روزانہ عین دو بار منہ دھونے کی ضرورت ہے، نااس سے کم، نا اس سے زیادہ. ان کا کہنا ہے کہ آپ صبح اٹھیں تو منہ دھوئیں اور رات سونے سے پہلے منہ دھوئیں. ڈاکٹر ٹیرنس نے اس معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جب ہم منہ دھوتے ہیں تو صرف پسینہ اور میل ہی صاف نہیں ہوتا بلکہ جلد کی قدرتی چکنائی اور اس میں موجود لیپڈز نامی حیاتیاتی مادے بھی صاف ہوجاتے ہیں. اگر ہم دن میں دو بار منہ دھوئیں تو صفائی کا مقصد بھی پوراہوجائے گا جبکہ جلد میں قدرتی حیاتیاتی مادوں کی مقدار بھی متوازن رہے گی. اگر آپ بار بار منہ دھوئیں گے تو جلد کی قدرتی نمی، چکنائی اور اس میں موجود ضروری حیاتیاتی مادوں میں ضرورت سے زیادہ کمی واقع ہوجائے گی. اس کمی کا نتیجہ جلد کی خشکی، کھردرے پن اور کھجلی کی صورت میں نمودار ہوتا ہے.ڈاکٹر ٹیرنس نے بتایا کہ اکثر لوگوں کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ اپنے چہرے کی جلد کا بہت خیال رکھتے ہیں لیکن اس کے باوجود جلد بے رونق اور خشک ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس کی ایک بڑی وجہ ان کا حد سے زیادہ متفکر ہونا ہے، جس کی وجہ سے وہ بار بار منہ دھوتے ہیں اور یوں خشکی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جاتی ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ منہ دھونے کے بعد آپ جلد کی نمی بحال کرنے کے لئے کوئی اچھا موئسچرائزر بھی استعمال کرسکتے ہی

اخروٹ اور شہد کے مکسچر کے کچھ ایسے فوائد جنہیں جان کر آپ اس مکسچر کو زندگی کا حصہ بنالیں گے۔۔

اسلام آباد(قدرت روزنامہ25دسمبر2016) آپ نے شہد کے فوائد کے بارے میں تو بہت کچھ سن رکھا ہوگا اور اسی طرح آپ کو اخروٹ کی افادیت کا بھی علم ہوگا لیکن اگر ان دونوں اشیاء کو ملا کر کھایا جائے تو اس کے ان گنت فوائد ہیں اور یہ کئی بیماریوں کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتے ہیں. ان دونوں اشیاء کو ملا کر کھانے سے وٹامن، منرلز ،پروٹین، لحمیات اور کاربوہائیڈریٹس حاصل ہوتے ہیں. آدھ کلو شہد لے کر اس میں آدھ کلو پسے ہوئے اخروٹ مکس کریں اور ساتھ ہی اس میں لیموں کا رس بھی ملا لیں. اس مکسچر کو کسی شیشے کے جار میں رکھ لیں اور دن میں تین بار ایک چمچ کھائیں . اگر آپ کو ہائی بلڈ پریشر کا مسئلہ درپیش ہو تو سردیوں میں100گرام شہد اور اخروٹ کھائیں . اگر آپ کے سر میں درد ہوتو ادویات کھانے کی بجائے اس مکسچر کے ایک سے دو چمچ دن میں کھائیں، اس کی وجہ سے آپ کی یادداشت بھی مضبوط ہوگی. اگر آپ کو معدے میں السر کی تکلیف ہو تو 20گرام پسے ہوئے اخروٹ لے کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں ڈالیں اور اس مکسچر کو چھان لیں اور اس میں دو چمچ شہد کے ڈالیں. کھانے سےآدھ گھنٹہ قبل اس مکسچر کے دن میں دو سے تین چمچ کھائی

بیماریوں کو درستگی سے شناخت کرنے والا آلہ تیار کر لیا گیا

مقبوضہ بیت المقدس (نیٹ نیوز) اسرائیلی سائنسدانوں نے بہت سی بیماریوں کو 86 فیصد درستگی سے شناخت کرنے والا ایک آلہ تیار کیا ہے۔ اس سے قبل قدیم حکیم مریضوں کے پیٹ کی آواز، سانس کی بو حتیٰ کہ پسینے کے ذائقے سے بھی مرض شناخت کرنے کے ماہر تھے اور اب جدید طب بھی اسی جانب راغب ہورہی ہے۔

کیلے کا وہ فائدہ جس سے آپ بے خبرتھے

کراچی: ہائی بلڈ پریشر یا بلند فشارخون ایک عمومی مسئلہ بن چکا ہے، مگر یہ بات شاید بہت کم لوگوں کے علم میں ہو گی کہ ایک عام سے پھل سے بھی آپ بلڈ پریشر پر قابو پا سکتے ہیں۔

امریکی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلے کا استعمال ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا افراد کے لیے نہایت مفید ہے۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کیلا اپنے اندار بے پناہ خوبیاں لئے ہوئے ہے۔

جدید تحقیق کے مطابق  کیلے میں پایا جانے والا پوٹاشیم اور دیگر اہم اجزاء انسانی جسم میں موجود نمک پراثر انداز ہوتے ہیں اور گردوں کی کارکردگی کو معمول کے مطابق کام کرنے، ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے کینسراور سانس کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق روزانہ کیلا کھانے سے دل کو صحت مند رکھنے میں مدد ملتی ہے اور شریانوں کی بیماریاں لاحق ہونے کے خطرات کم ہوتے ہیں ۔ سماء